لاس اینجلس ‘ہالی ووڈ باکس آفس پر برف کی شہزادی نے دھوم مچادی
تازہ ترین : 1

لاس اینجلس ‘ہالی ووڈ باکس آفس پر برف کی شہزادی نے دھوم مچادی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) دنیا بھر میں تو ٹھنڈ لوگوں کو ستا رہی ہے لیکن ہالی ووڈ باکس آفس پر برف کی شہزادی نے دھوم مچادی ہے۔ اینیمیٹڈ فلم دی فروزن نے دی ہوبٹ کی کلارہ داری ختم کردی۔ایسی شہزادی جو جسے چھوئے برف بن جائے، نہ انسان محفوظ۔، نہ جانور اور نہ کوئی دوسری شے اور اس ساری صورت حال سے تنگ شہزادی کہیں دور چلی جاتی ہے جسے ڈھونڈنے اس کی بہن نکلتی ہے۔جان دار مکالمے، شاندار افیکٹس اور بہترین کہانی کی بدولت فروزن چھاگئی ہے۔ بچے ہوں یا بڑے سب ہی دیوانے ہوگئے اور اینیمیٹڈ فلم امریکا اور کینیڈا فلمی چارٹس پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ فروزن نے تو27 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے دی ہوبٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 13:44:29

اپنی رائے کا اظہار کریں