کراچی‘ گلوکار علی حیدر کو بھتے کا فون، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
تازہ ترین : 1

کراچی‘ گلوکار علی حیدر کو بھتے کا فون، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) کراچی میں بھتے کی پرچیوں سے اب گلوکار بھی محفوظ نہیں، علی حیدر کو فون کرکے بھتہ طلب کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ معروف گلوکار علی حیدر بھتے کیلئے آنے والی فون کالز پر فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نامعلوم شخص نے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔علی حیدر سے گزشتہ سال بھی ان کے گھر کے نمبر پر فون کرکے بھتہ طلب کیا گیا تھا جس کی رپورٹ انہوں نے تھانے میں درج کرادی تھی-

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 13:43:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں