پاکستان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دیں

منگل 7 جنوری 2014 13:40

نئی دہلی/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پاکستان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اس ضمن میں پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے پانچ میچز پر مشتمل سیریزکی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے اور سابق چیئر مین پی سی بی شہر یار خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم بھارت میں آکر کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے، دونوں ممالک میں پانچ میچز کی سیریز ہوسکتی ہے، ہمیں اس سلسلے میں بھارتی شیڈول میں جگہ تلاش کرنا ہوگی، ویسے رواں برس ستمبر اکتوبر میں جگہ دستیاب ہے،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں فوری واپسی کا امکان نہیں تاہم ہمارے پاس دوسرا بہترین آپشن نیوٹرل وینیوز پر کرکٹ کھیلنے کا ہے، اسے ہم استعمال کررہے اور ہماری ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز نہ ہونے سے ہمارے ملک میں کھیلوں کو شدید نقصان ہورہا ہے، حکومت کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کررہی ہے، میدان سونے ہونے سے نہ صرف ڈومیسٹک کرکٹرز کو نقصان ہورہا ہے بلکہ اس سے کھیلوں میں سرمایہ کاری بھی نہیں ہورہی۔

متعلقہ عنوان :