اشمل علی کی چار سال بعد شوبز میں واپسی ، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ٹیلی فلموں میں بھی اداکاری شروع کر دی

منگل 7 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) ٹی وی کی اداکارہ اشمل علی کی چار سال بعد شوبز میں واپسی ، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ٹیلی فلموں میں بھی اداکاری شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشمل علی نے 4سال قبل بعض وجوہات کی بنا پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔

(جاری ہے)

اشمل علی ڈرامہ سیریل ” کنارا “ اور ” آنچل “ میں ٹائٹل رول کر چکی ہیں جبکہ دیگر مشہور ڈرامہ سیریلز میں ” زہر باد ، کفس سے آشیانہ ، زنجیر شامل ہیں ۔ چار سال بعد شوبز میں واپسی پر اداکارہ شمل علی نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ٹیلی فلموں میں بھی اداکاری شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :