لوئر کرم ایجنسی، فروٹ منڈی میں دھماکا، 7 افراد زخمی

منگل 7 جنوری 2014 12:56

لوئر کرم ایجنسی، فروٹ منڈی میں دھماکا، 7 افراد زخمی

پارا چنار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) لوئر کرم ایجنسی کے علاقے صدا کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب صدا کی فروٹ منڈی میں بیوپاریوں کا رش تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال صدا منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :