بنگلہ دیش میں انتخابات عوامی ترجمانی نہیں کرتے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، امریکا ..
تازہ ترین : 1
بنگلہ دیش میں انتخابات عوامی ترجمانی نہیں کرتے دوبارہ الیکشن کرائے ..

بنگلہ دیش میں انتخابات عوامی ترجمانی نہیں کرتے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، امریکا کا مطالبہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) امریکا نے بنگلادیش میں ہونے والے عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملک میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو بنگلا دیش کے انتخابات سے مایوسی ہوئی ہے، انتخابات کے نتائج عوامی خواہشات کی نمائندگی نہیں کرتے۔

امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر آزادانہ، شفاف اور پر امن انتخابات کرائے جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلادیش کی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سخت بیان بازیوں اور تشدد سے گریز کریں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 2 روز قبل ہونے والے متنازعہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے بائیکا ٹ کے باعث شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 232 پر کامیابی حاصل کی جبکہ مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

وقت اشاعت : 07/01/2014 - 12:14:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں