امریکا میں دو دہائیوں کی شدید ترین سردی
منگل 7 جنوری 2014 11:59
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) امریکا میں دو دہائیوں کی شدید ترین سردی اور برف باری سے کئی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔برفانی ہواوٴں نے وسطی ریاستوں میں زندگی کومنجمد کردیا ہے۔سڑکیں، اسکول،بازار سب بندپڑے ہیں،شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔امریکا کی وسطی ریاستوں میں برفیلی ہواوٴں نے قہر ڈھایا ہوا ہے۔اسکول ،بازار، دفاتر سب بندپڑے ہیں ،زمین پر گاڑیاں اور فضا میں جہاز بھی سردی کا مقابلہ کرنے سے قاصرنظرآرہے ہیں، سڑکیں ویران ہیں اورسیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں بھی سردی کا راج بر قرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شکاگو، سینٹ لوئیس اور انڈیاناپولس میں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا جبکہ وسط مغربی ریاستوں مونٹانا، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا، مینی سوٹا، آئیووا، وسکونسن، مشی گن اور نبراسکا میں درجہ حرارت منفی 20 سے چالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.