ڈاکار ریلی،دفاعی چمپئن اسٹیفن پیٹر ہانسیل سب سے آگے نکل گئے

منگل 7 جنوری 2014 11:59

سین لوئس ، ارجنٹینا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) ڈاکار ریلی کے دوسرے مرحلے میں دفاعی چمپئن Stephane Peterhanselسب سے آگے نکل گئے ،بائیک ریس کا یہ مرحلہ Sam Sunderlandکے نام رہا ۔ارجینٹیا میں ہونے والی ریس کے دوسرے مرحلے میں رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسپین کےBarreda Bortاس مرحلے میں تو تیسرے نمبر پر رہے ،لیکن اوور آل اسٹینڈنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

چلی کےFrancisco Lpez Contardoکا دوسرا نمبر ہے، البتہ دوسرے مرحلے کے فاتح برطانیہ کے Sam Sunderlandاوورآل اسٹینڈنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔کار ریلی میں دفاعی چمپئن نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے،نہ صرف دوسرا مرحلہ جیتا بلکہ اوور آل اسٹینڈنگ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔اسپین کےCarlos Sainz،26 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :