مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کیا جائے، درخواست
منگل 7 جنوری 2014 11:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کیلئے غدار کا لفظ استعمال نہ کرنے کیلئے خصوصی عدالت میں پٹیشن دائر، درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے۔خصوصی عدالت میں درخواست پاکستان سوشل جسٹس پارٹی کے سربراہ اختر شاہ کی جانب سے دائر کی گئی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو غدار کہنا مسلح افواج کا مورال ڈاؤن کرنے کے مترادف ہے۔
سابق فوجی سپہ سالار کو غدار کہہ کر مسلح افواج کو بدنام نہ کیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کے لیے غدارکا لفظ استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ دوسری جانب عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مشرف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.