ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی جھگڑا نہیں ہوگا،رحمان ملک

پیر 6 جنوری 2014 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف بھائی سجھدار ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں کوئی پھڈا نہیں ہوگا،دعا ہے کہ سندھ میں دونوں جماعتیں مل کر حکومت کریں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایم کیو ایم سے مفاہمت کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، ابھی معاملہ سندھ کی مقامی قیادت دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات ہونی چاہیئے۔ جب کہ طالبان سے ماضی میں کئی بار مذاکرات کیے گئے وہ ہمیشہ مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرتے ہیں،ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔