پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس سے فوج کو کوئی مسئلہ نہیں ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، پرویز مشرف کے علاج کیلئے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جنوری 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس سے فوج کو کوئی مسئلہ نہیں ، پرویز مشرف کے علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔پیر کوپارلیمنٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رانا تنویر نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کی بیرون ملک علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تجویز پر عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل ہے نہ کوئی غیر ملکی دباوٴ ہے۔ اس سے پہلے قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے یقین دہانی کرائی کہ وزارت قائمہ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریگی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کمیٹی جب بھی جرنیلوں کو بلائے گی وہ آئیں گے۔