قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بندر گاہی و جہاز رانی کا اجلاس ، وزارت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

پیر 6 جنوری 2014 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بندر گاہی و جہاز رانی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین حاجی محمد اکرم انصاری، سہیل شوکت بٹ، مہر اشتیاق احمد، مس شاہین شفیق، محمد اسلم بوڈلہ، خلیل گوریج، نبیل احمد گبول، محمد سلمان بلوچ اور محمد جمال الدین نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین نے وزارت کو پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے الاٹیوں کو پلاٹس دینے کی فہرست آئندہ اجلاس میں فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر وزارت کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ یہ فہرست چیئرمین کمیٹی کو جلد از جلد فراہم کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :