سابق صدر پرویز مشرف کے معاملہ پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی ،احسن اقبال ،نئے صوبوں کے قیام کی بحث ملک کو مزید انتشار کا شکار کر سکتی ہے ، تمام سیاسی جماعتیں ملک میں امن و امان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 جنوری 2014 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملہ پر کوئی ڈیل نہیں ہو گی ،نئے صوبوں کے قیام کی بحث ملک کو مزید انتشار کا شکار کر سکتی ہے ، تمام سیاسی جماعتیں ملک میں امن و امان کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئے صوبوں کے قیام کی بحث ملک کو مزید انتشار کا شکار کر سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی داخلی انتشار کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ بڑی مشکل سے موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ملک کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت کسی صورت سابق صدر پرویز مشرف کے معاملہ پر ڈیل نہیں کرے گی ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ تمام جماعتیں ملک میں جمہوریت چاہتی ہیں جمہوری حکومت اپنا کام احسن طر یقے سے انجام دے رہی ہے