بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی ، بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

پیر 6 جنوری 2014 22:55

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) جنگ بندی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود بھارت کی جانب سے لائن آف کنڑول کی پھر خلاف ورزی کی گئی ،بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول واقعات کی روک تھام کیلئے پچیس دسمبر2013میں ہونے والی پاک بھارت ڈی جی ایم اوز ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی،مشترکہ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا اعتماد سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور ہاٹ لائن رابطوں کو مزید نتیجہ خیز بنایا جائے گا اور غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کی جلد واپسی بھی کی جائے گی نجی ٹی وی کے مطابق یقینی دہانیوں کے دو ہفتوں بعد ہی پونچھ سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹس پر فائرنگ کردی،جس کے جواب میں پاکستانی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی، واقعہ میں کسی جانب سے بھی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :