جوڈیشل کمیشن کی جسٹس دوست محمد کوسپریم کورٹ کا جج اورجسٹس میاں فصیح الملک کوچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش

پیر 6 جنوری 2014 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس دوست محمد کوسپریم کورٹ کا جج اورجسٹس میاں فصیح الملک کوچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلا س میں اٹارنی جنرل منیراے ملک،وزیراطلاعات پرویزرشید،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک سمیت سینئرججزاوربارکے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس میں غورکے بعد چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی اورجسٹس میاں فصیح الملک کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔