سندھ کو شہری نمبر 1اور نمبر 2 میں تقسیم کر کے پاک دھرتی پر ایک اور سانحہ کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے‘ سراج الحق ، الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ پاکستان توڑنے کی سازش ،ملک کیلئے زہر قاتل ہے ‘ سینئر وزیر خیبر پختونخواہ
پیر 6 جنوری 2014 22:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) سینئر وزیر خیبرپختونخوا اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایم کیو ایم کے رہنماء الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو شہری نمبر 1اور نمبر 2 میں تقسیم کر کے پاک دھرتی پر ایک اور سانحہ کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے، الطاف حسین کا الگ صوبے کا مطالبہ پاکستان توڑنے کی سازش اور ملک کے لیے زہر قاتل ہے ۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں امیر جماعت اسلامی سید منورحسن اور میرا نام لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت اور تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور عبدالقادر ملا کی شہادت اس کا زندہ ثبوت ہے ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حقوق کے لیے جد وجہد کرنا آئینی حق ہے جس کے ہمیشہ میں نے آواز بلند کی ہے ۔
خیبرپختونخوا کو مسائل کا سامنا ہے اور سنگین بحرانوں سے دوچارہیں۔ لیکن مرکز ی حکومت نے ہمارے آئینی حقوق بجلی کی خالص منافع ، گیس رائیلٹی اور مرکزی حکومت کے طے کردہ منصوبوں میں ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ۔ جس کے خلاف ہمیشہ اسمبلی اور اسمبلی سے باہر میں نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میر ا آج بھی موقف ہے کہ بے انصافیوں کے نتیجے میں احساس محرومیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور بنگال کا واقعہ بھی اسی احساس محرومی کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو تمام غریب صوبوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ سانحات رونما نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.