جرمن چانسلر سکی انگ کرتے ہوئے گرکرزخمی،تمام مصروفیات ترک کردیں،کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی،اوربھی چوٹیں آئیں انجیلا میرکل تین ہفتے تک بستر پر رہیں گی،ترجمان

پیر 6 جنوری 2014 22:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل سوئٹزرلینڈ میں سکی اِنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں اور ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات فوری طورپر ترک کردیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو انجیلا میرکل کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر اگلے کم از کم تین ہفتوں تک بستر پر رہیں گی اور ان کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہڈی ٹوٹنے کے لیے علاوہ جرمن چانسلر کو اور بھی چوٹیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :