سینیٹ میں ججز کے تقرری کے طریقہ کار میں 22 ویں ترمیم کا بل پیش کر دیاگیا،حکومت کی ..
تازہ ترین : 1

سینیٹ میں ججز کے تقرری کے طریقہ کار میں 22 ویں ترمیم کا بل پیش کر دیاگیا،حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء)سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن نے ججز کے تقرری کے طریقہ کار میں 22 ویں ترمیم کا بل پیش کر دیا ، حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ پیر کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر صغریٰ امام نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور 22 واں (ترمیمی) بل 2013ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ حکومت کی طرف سے قائد ایوان راجہ ظفر الحق بل کی مخالفت نہیں کی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل پیش کرنے کی اجازت دی ، منظوری کے بعدچیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 21:41:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں