ایرانی فوج کی القاعدہ کے خلاف عراق کو مددکی پیش کش،عراق چاہے تو ہم اسے فوجی ساز و سامان اور لڑائی کے طریقہ کار بارے مشورہ دینے کو تیار ہیں،نائب آرمی چیف

پیر 6 جنوری 2014 21:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 جنوری ۔2014ء) ایران نے عراق کوالقاعدہ کے خلاف جنگ میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن کے لیے وہ کسی کابھی ساتھ دینے کے لیے تیارہیں،ایرانی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نائب آرمی چیف جنرل محمد حجازی نے کہاکہ عراقی حکومت ضرورت محسوس کرے تو ہم اسے فوجی ساز و سامان اور لڑائی کے طریقہ کار بارے مشورہ دینے کو تیار ہیں، تاہم عراق کو ہمارے فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عراق نے ہم سے تکفیری دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کی درخواست نہیں کی ہم خود ہی جنگ میں عراقی حکومت کی معاونت کو تیار ہیں ۔