پشاور، پولیس وین کےقریب دھماکا، پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 6 جنوری 2014 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری۔2014ء) پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں پولیس وین کےقریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

پشاور کی نئی اور اضافی رہاشی بستی ریگی ماڈل ٹاؤن میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔پولیس موبائل کوگشت کے دوران نشانہ بنایاگیا ریگی ماڈل ٹاؤن میں تھانہ زیر تعمیر ہے۔سی سی پی او اعجاز خان کے مطابق ریگی میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :