محمد ارشد خان ترک کو اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سرپرست منتخب کر لیا
پیر 6 جنوری 2014 17:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) محمد ارشد خان ترک کو اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کا متفقہ طور سرپرست منتخب کر لیا ہے۔یہ فیصلہ گذشتہ روز اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایسوی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری نے کی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں جنرل سیکرٹری رانا تنویراحمد نے ایسوسی ایشن گذشتہ سال کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی اور ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آئندہ سال میں منعقد ہونے والے مردوں اور خواتین کے بارہ کھیلوں کے مقابلوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ویٹ لیفٹنگ، پاور لیفٹنگ، ٹیپ بال کرکٹ، سافٹ بال، بیس بال، ہیڈبال، کبڈی ، ٹینس اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔
دوسرا دو روزہ کیپپٹل فٹ بال ٹورنامنٹ 11 جنوری سے شروع ہوگا جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے فروری میں، ویٹ لیفٹنگ اور پاور لیفٹنگ کے مقابلے 23 مارچ جبکہ ٹیپ بال کرکٹ مارچ ، ہیڈبال جولائی میں، کبڈی اور ٹینس جون، سافٹ بال اور بیس بال نومبر اور اتھیلیٹکس کے مقابلے دسمبر میں ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.