سندھ کی تقسیم سے متعلق الطاف حسین کا بیان قابل مذمت ہے ‘شیخ شاہد حسین

پیر 6 جنوری 2014 17:26

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد حسین نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم سے متعلق الطاف حسین کا بیان قابل مذمت ہے جس پر احتجاج کرتے ہیں ،آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے قائد کسی خاص اشارے پر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کررہے ہیں انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے،پی جے آئی متحدہ قومی موومنٹ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے مگر سندھ کی تقسیم سے متعلق انکے مطالبہ کو اردوبولنے والوں کا موٴقف قرار نہیں دیا جاسکتا،شیخ شاہد حسین نے کہا الطاف حسین کے بیان سے بلی ایک بار پھر تھیلے سے باہر آگئی ہے اورقوم یہ جان چکی ہے کہ الطاف حسین درحقیقت الگ صوبے کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل6کے اطلاق کی بجائے کیس کو1999سے شروع کیا جائے اور جو بھی اس کی زد میں آئے اسے بلا امتیاز سزا دی جائے۔