صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے صحافی قلم کے ذریعے ریاست، پاکستان اورمخلوق خداکی خدمت کریں‘چوہدری عبدالمجید

پیر 6 جنوری 2014 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ صحافت ریاست کاچوتھا ستون ہے صحافی قلم کے ذریعے ریاست، پاکستان اورمخلوق خداکی خدمت کریں-میڈیا جتنی طاقت کسی گن یانیوکلیئرہتھیارکے اندربھی نہیں سماج بدلنے،عدم مساوات کے خاتمہ کے لیے میڈیاکے کردار کونظراندازنہیں کیا جاسکتا کشمیری تین سوسال سے محوجدوجہدہیں غلامانہ،جابرانہ نظام کے خاتمہ کے لیے لڑرہے ہیںآ ج بھی اندھیری رات ہے مگرتاجدارمدینہ ﷺ کے صدقے،گلہار شریف والی سرکارکے صدقے کشمیرکے لالہ زاروں میں نئی صبح ،روشن صبح طلوع ہورہی ہے میرے قائدین شہیدبھٹو،شہیدبے نظیربھٹو نے نظام بدلنے کے لیے جام شہادت نوش کیا شہداء کے ویژن کے صدقے مخلوق خدا کی خدمت کرناچاہتاہوں تاکہ خلق خداگواہ رہے کہ ہم شہداء کامشن پوراکررہے ہیں انتظامیہ سے بھی کہہ دیاہے کہ ریاست اورمخلوق خدا کی خدمت کریں وزیراعظم اوروزیروں کی خدمت نہ کریں ہم توچوکیدارہیں میں نے وزیراعظم بننے کے بعد13 ہزارنوجوانوں کوجوکنٹریکٹ پرتھے کنفرم کیادوست ناراض بھی ہوئے کہ اپنے بندے بھرتی کرینگے میں نے انکار کیایہ 13ہزار ملازمین پی پی پی نے نہیں بلکہ مسلم کانفرنس کے دورکے تھے ہم چولہے بجھانے نہیں چولہے جلانے کے لیے آئے ہیں ہم روزگاردینے کے لیے آئے ہیں وزیراعظم نوازشریف نے ہمارے اورہم نے ان کے مینڈیٹ کوتسلیم کیاہے آزادکشمیرمیں52سال حکمرانی کرنے والوں نے قوم کوکیادیا،یہاں ایک میڈیکل کالج پراضلاع کولڑایاگیامیں غیرت پرسودے بازی نہیں کرونگا جب تک اقتدارمیں رہونگا غیرت سے رہونگاراتوں رات لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی وقت لگے گابجلی کاکوٹہ سسٹم ہم پرچھوڑاجائے ہم آزادکشمیرمیں تقسیم کار کاتعین کرینگے پاکستان روشن خوشحال ترقی یافتہ اورمضبوط دیکھنے کے لیے کشمیری اندھیروں میں بھی رہ سکتے ہیں میں نے حکومت میںآ کرکروڑوں روپے جو جنرل حیات خان مرحوم کے دورسے پی پی پی حکومت بننے تک اخبارات کے بقایاجات کی شکل میں چلے آرہے تھے اداکیے کشمیری صحافیوں کے لیے الگ فنڈنگ کی کوئی محکمہ براہ راست اشتہارنہیں دے سکتاضابطے کے تحت محکمہ تعلقات عامہ کے ذریعے اشتہارات دیئے جاسکتے ہیں انکوائری ہوتوکئی لوگوں کوجیل جاناپڑے ایک ایک اشتہار دس باربھی شائع کروائے جاتے رہے آزادکشمیرمیں پریس فاؤنڈیشن قائم ہے صحافی اشتہارات کی تقسیم اورطریقہ کارکاخودتعین کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے سال2014-15کے لیے نومنتخب عہدیداروں شاہنوازبٹ،نائب صدررضوان قریشی،جنرل سیکرٹری سیدواجدالرب،ڈپٹی سیکرٹری عامرتنویرقریشی سے حلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیاوزیراعظم نے پریس کلب کے لیے5لاکھ روپے کی گرانٹ اورصحافیوں کے لیے جرنلسٹ کالونی کے قیام کابھی اعلان کیا اوراس سلسلہ میں سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین اوروزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی کوہدائت کی کہ جنرلسٹ کالونی کے قیام کے سلسلہ میں معاملات کودیکھیں حلف برداری تقریب کے پہلے سیشن کی صدارت سابق صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان اوردوسرے سیشن کی صدارت نئے صدرشاہنوازبٹ نے کی تقریب حلف برداری سے پریس کلب کے انتخابات کے الیکشن کمشنرسینئرجرنلسٹ سیدساجد الرب، صدر شاہنوازبٹ،سابق صدرزاہدآصف سلطان،سابق جج خواجہ عبدالرحیم زبیربٹ،جنرل سیکرٹری پریس کلب سیدواجدالرب(سٹیج سیکرٹری)حافظ حامدفاروق گیلانی،خواجہ احمدطارق لون نے خطاب کیا تقریب حلف برداری میں سینئروزیروسینئرنائب صدرپی پی پی چوہدری محمدیٰسین،وزیرتعلیم کالجزومرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی محمدمطلوب انقلابی،وزیرماحولیات شازیہ اکبر،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،مشیرحکومت مبشراعجاز،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل وضلعی صدرپی پی پی قیوم قمر،میئرچوہدری محمدالیاس،کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،سابق امیدواراسمبلی سردارآفتاب انجم،رہنما پی پی پی برطانیہ سردارکرم حسین جنہال،ڈاکٹرفداحسین بٹ،کیپٹن سلیم،سینئرصحافیوں لطیف جعفری،استادافضل صابری،شوکت علی ناز،سیدساجدالرب، برطانوی صحافی فیصل یعقوب ملک،خاورعلی شوکت،خواجہ طارق لون،کوآرڈنیٹروسٹی صدرفرحت عباس کاظمی،مرکزی صدرانجمن تاجران ملک یعقوب،مرکزی صدرانجمن تاجران مسعودرضاسیال،ممتازدانشوربابرمحمودبیگ،خواجہ مقبول، خواجہ وزیر، چیئرمین کے ڈی اے چوہدری عبدالمجید،چیرمین زکواة چوہدری رزاق،کوآرڈنیٹرمقبول گورسی،کوآرڈنیٹرچوہدری خورشیدایڈووکیٹ،کوآرڈنیٹرعارف پناگوی،ڈویژنل صدرپی وائی اوسیدشمس محی الدین، جنرل سیکرٹری تاجران انواربیگ،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل معروف،سینئرنائب صدرپی وائی اوالطاف بھٹی،کالم نگار جاویدسلطانی،طارق گجرایڈووکیٹ، معشوق بٹ، صدرپی وائی اوطارق بڑالوی،طارق داؤدچوہدری،چوہدری سلیمان،آصف کریم چوہدری،مبارک بسمل،پبلک پراسیکیوٹرمحمدعلی راٹھور، ملک مشتاق حسین، مضمون نگارحیدرعلی راٹھور،ملک سلیم منہاس،شاہدچوہدری ایڈووکیٹ، ڈپٹی میئرالطاف گلہاروی، ردیف بشیر،نعیم عباس،اشفاق یوسف،چوہدری خورشیداحمد،حبیب راجہ، قذافی چغتائی ایڈووکیٹ،واجدمقسوم،راجہ اظہرکے علاوہ اعلیٰ بیوروکریسی کمشنرمیرپورڈویژن سیدظہورگیلانی،ڈی آئی جی سردارگلفراز،پی ایس اومسعودالرحمن،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات محمدرشید چوہدری،ڈپٹی کمشنرچوہدری مختارحسین،ایس ایس پی چوہدری امین،اے ڈی سی کاشف مرتضیٰ،اے سی عمراعظم،ڈی ایس پی سردارغالب حسین،ڈی ایس پی مرزاشوکت حیات، اے ڈی جہاندادعباسی،ڈین یونیورسٹی پروفیسرمشتاق اے ساجد اورانفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی کے علاوہ دیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہیدبھٹونے مسئلہ کشمیرکوانٹرنیشنلائزڈ کیااورسردخانوں سے نکال کرعالمی ایوانوں تک پہنچایاکشمیریوں کے حق کے لیے میرے قائدنے آوازبلندکی دعاکرتاہوں کہ کشمیریوں کوآزادی نصیب ہواورساری ریاست بشمول گلگت بلتستان کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہو،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکوایجوکیشن سٹی بناناچاہتاہوں ہم خطہ کے اندربارود نہیں بلکہ تعلیم کی فصلیں اگاناچاہتے ہیں سابق صدراور اپنی پارٹی کے شریک چیئرمین کامشکورہوں جنہوں نے پریذیڈنسی میں خود میڈیکل کالج کاافتتاح نہیں کیابلکہ مجھ سے افتتاح کروایاچھ ہفتہ کے بعدمیں نے دوسرااورپھرتیسرامیڈیکل کالج قائم کیا جہاں کلاسزشروع ہیں،انہوں نے کہاکہ مجھے پارلیمانی پارٹی پرفخرہے میرے خلاف سازشیں ہوتی رہیں مگر اللہ کی ذات پربھروسہ ہے گلہارشریف کی سرکارکے صدقے والدین بہن بھائیوں بزرگوں کی دعاؤں کے صدقے سرخروہوتارہامیری رگوں کے اندر غیرت کالہوہے اقتدارمیں جتنا عرصہ بھی رہاغیرت سے رہونگاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکاسیاسی کلچرتبدیل کردیاہے اپوزیشن اورحکومتی ممبران کوبرابرفنڈزجاری ہورہے ہیں تمام حلقوں میں برابری کی بنیادوں پرسڑکیں دے رہے ہیں اضلاع سے اضلاع کوملانے والی میجرروڈزتعمیرکررہے ہیں وزیراعظم نوازشریف کامشکورہوں کہ انہوں نے ہمارے مطالبہ پرسڑکیں دیں لیپہ کیرن تک سڑک بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اقتدار پی پی پی کی منزل نہیں خدمت خلق کاجذبہ لے کرآئیں ہیں میں شہیدوں کی مقدس کرسی پربیٹھاہوں رات کوروزانہ دعامانگ کرسوتاہوں اللہ سے معافی مانگتاہوں میں نے شہیدکی کرسی کی پاسداری کرنی ہے میں بزنس میں نہیں سیاسی کارکن ہوں سیدھی سادھی بات کرنے والابندہ ہوں اگرکوئی غلطی ہوتومعاف کردیں میں عوام کاچوکیدارہوں وزیراعظم نہیں خادم ہوں مساجدکے شہر،گلہارشریف کی سرکارکے شہرمیں دعاؤں کاطلب گارہوں انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے ملک کوایران پاک گیس منصوبہ دیا،گوادربندرگاہ کاچین کے ساتھ معاہدہ کیاان منصوبوں کی افادیت کااندازہ اگلے تین سالوں کے اندرقوم کوہوگاانہوں نے کہاکہ گڑھی خدابخش بھٹوکے ساتھ رشتہ آخری سانسوں تک تک قائم ودائم رہے گانومنتخب صدرپریس کلب شاہنوازبٹ نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید،سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین،وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی،وزیرماحولیات شازیہ اکبر،مشیرحکومت چوہدری محمدالیاس،مہمانوں،افسران کاپریس کلب آمدپر شکریہ اداکیا اورکہاکہ صحافی برادری غیرجانبدارانہ اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرصحافتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرداراداکررہے ہیں ان سے بے پناہ توقعات ہیں ان سے بے پناہ توقعات ہیں وزیراعظم باقی ماندہ مدت بھی پوری کرتے ہوئے عوامی اورریاستی مسائل کے حل کے لیے اپنابھرپورکرداراداکرینگے،سابق صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان نے وزیراعظم کی پریس کلب آمدپرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صحافتی برادری اپنے فرائض منصبی غیرجانبدارانہ اندازسے سرانجام دیتی رہے گی مثبت تنقید ہم جاری رکھیں گے امیدکرتے ہیں کہ وزیراعظم میڈیاکی مثبت تنقیدکی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکریں گے زاہدآصف نے کہاکہ میڈیاجمہوریت کے استحکام ،ریاستی تشخص کے لیے اپناکرداراداکرتارہے گا۔

متعلقہ عنوان :