نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم اسلام آباد سے گرفتار

پیر 6 جنوری 2014 16:23

نانگا پربت پرغیرملکی سیاحوں کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم اسلام آباد ..

چلاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) سیکیورٹی اداروں نے نانگا پربت پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نانگاپربت پرغیرملکی سیاحوں کوقتل کرنے والے گروہ کےمرکزی ملزم رحیم خان الیاس عزیز کواسلام آباد کے ایک مدرسے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کرکے گلگت بلتستان پولیس کےحوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سانحہ کے ماسٹر مائنڈ حمیداللہ سمیت واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان یونس داگا کا کہنا تھا کہ سانحے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 22 جون کو دہشت گردوں نے چلاس میں واقع نانگا پر ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے 11 غیرملکی کوہ پیماؤں کوقتل کردیا تھا جب کہ ملزمان نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :