ذاتی حملے پر کچھ نہیں کہوں گا ،نبیﷺ کی سنت پر عمل کروں گا،اکرم شیخ
تازہ ترین : 1
ذاتی حملے پر کچھ نہیں کہوں گا ،نبیﷺ کی سنت پر عمل کروں گا،اکرم شیخ

ذاتی حملے پر کچھ نہیں کہوں گا ،نبیﷺ کی سنت پر عمل کروں گا،اکرم شیخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا ہے کہ احمد رضا قسوری کی جانب سے ذاتی حملے کے جواب میں کچھ نہیں کہوں گا بلکہ نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کروں گا، میں اپنی کوئی ذاتی بات میڈیا میں نہیں لاوٴں گا،غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 3مرتبہ عدالت پیش نہیں ہوئے ،تاہم عدالت نے انہیں ایک اور دن کا استثنا دیا ہے تو میں اس کا بھی احترام کرتا ہوں۔

مشرف کی طرف سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،وہ فوجی اسپتال میں پناہ لئے ہو ئے ہیں اور ایک محترم ادارے کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وثوق سے کہتاہوں مشرف کیس کے فیصلے سے پہلے باہر نہیں جائیں گے۔مجھے وکالت کرتے 42 سال ہوگئے ہیں،میں دھمکیاں دینے والوں کو معاف کر چکا ہوں ، کسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاوٴں گا۔اکرم شیخ نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا ریاست کے معاملات سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 15:12:19

اپنی رائے کا اظہار کریں