سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

پیر 6 جنوری 2014 15:01

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی کیلئے الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) الیکشن کمیشن میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال پر انتخابی شیڈول کی تبدیلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول کے تحت الیکشن انتہائی مشکل ہیں، اس لئے عدالت عظمیٰ سے اپیل ہے کہ وہ ہائی کورٹس کے فیصلوں پر انتخابات سے متعلق احکامات جاری کرے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، اگر اس درخواست کو جلد نہ سنا گیا تو کئی مسائل پیداہوں گے، اس لئے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی کا آغاز کل ہی سے کرے ۔