کسی اداکارہ کیلئے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل ہے ‘ عائشہ ثناء

پیر 6 جنوری 2014 13:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ زندگی میں جو بھی شخص محنت کرتا ہے اس کو کامیابی ضرور ملتی ہے ، کسی اداکارہ کے لیے پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا مگر عزت کے ساتھ دولت کمانا بہت مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل نئی آنے والی اداکارائیں راتوں رات امیر بننے کے خواب دیکھ کر شوبز کی دنیا میں داخل ہوتی ہیں اور اکثر گھاٹے کا سودا کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور تھیٹر پر بھی اب انقلابی تبدیلیاں لازم ہیں ۔ نئے چہروں کے ساتھ نئے اور اچھا لکھنے والے رائٹر و ڈائریکٹروں کو بھی کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے ۔ ہم زیادہ عرصے تک سینئر لوگوں پر انحصار نہیں کر سکتے ۔ یہ سینئر پہلے جونیئر تھے اور اب سینئر ہو گئے ہیں ۔ ان کی جگہ کو پر کرنے کیلئے نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملنا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :