بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلوں صارفین کی زندگی اجیرن ہو گئی ، حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آرہی ‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 6 جنوری 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہرطبقہ حکومت کی کارکردگی سے سخت مایوس ہو چکا ہے ، حکومت کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے ، مہنگائی نے عام آدمی کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ،بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے گھریلوں صارفین کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آرہی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے نوٹ چھاپ کر حکومت چلائی جا رہی ہے ، (ن) لیگ عوام سے کئے ہوئے وعدوں سے مکر گئی ہے ، اگر جنگی بنیادوں پر کام نہیں کیا گیا اور عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو حالات مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ جس کی ذمہ داری موجودہ حکمران ٹولے پر عائد ہو گی۔ ایک بیان ی میں انہوں نے کہا کہ فراڈ یوتھ لون سکیم پاکستان کے باشعور نوجوانوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

متعلقہ عنوان :