کیچ ، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، دو زخمی ، علاقے میں ..
تازہ ترین : 1

کیچ ، نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، دو زخمی ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

کیچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)ضلع کیچ کے علاقے غمازی کراس کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے غمازی کراس کے قریب موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے مند سے تمپ آنے والی ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار فائرنگ دو نعمان اور شاہ بخش افراد موقع پر جاں بحق اوردو افراد عادل اور شعیب زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال تربت منتقل کردیا گیافائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 13:31:32

اپنی رائے کا اظہار کریں