”دل تو بچہ ہے جی“پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش کر دی
تازہ ترین : 1

”دل تو بچہ ہے جی“پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش کر دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشر ف نے سگار پینے کی خواہش کا اظہار کردیا ، لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے اور انکی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائیگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر جنرل پرویزمشرف راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انکے مزید ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق سوموار کی صبح ان کے شوگر اور کولیسٹرول کے مزید ٹیسٹ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کولیسٹرول نارمل سے تھوڑا زیادہ ہیجبکہ سابق صدر کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر پانچ روز سے پابندی لگا رکھی ہے۔لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پرویز مشرف کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر حسنات کی مشاورت کے بعد پرویز مشرف کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی اور ان کے بیرون ملک علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 13:31:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں