پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف سیمینار(کل) کراچی پریس کلب میں منعقدکیاجائے گا

پیر 6 جنوری 2014 13:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پی آئی اے سی ایمپلائز یونین (پیاسی)کے زیراہتمام پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف کل( بدھ)کراچی پریس کلب میں سیمینارکاانعقادکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سیمینارسے وفاقی وزیر مملکت برائے امور ریلوے عبدالحکیم بلوچ، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ، ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی، تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے عارف علی خان عباسی، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی، پیاسی کے سیکرٹری جنرل عبید اللہ سمیت پی آئی اے کی تمام دیگر یونینز اور ایسوسی ایشن کے قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :