نئی دہلی میں غیرملکی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
تازہ ترین : 1

نئی دہلی میں غیرملکی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)بھارت میں ایک اور غیرملکی خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی شہری کو رواں ماہ کی دو تاریخ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون بھارت کے شہر متھورا سے اپنے بچے کے ہمراہ دارالحکومت نئی دہلی آرہی تھی کہ راستے میں کچھ افراد نے یرغمال بنایا اور اجتماعی زیادتی کی۔خاتون نے نئی دہلی پولیس میں درخواست دی اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان میں روانی اور تسلسل نہیں۔ ان کے بیان پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 13:21:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں