روس سے خریدا گیا طیارہ بردار بحری بیڑہ بھارتی سمندری حدود میں پہنچ گیا ،بھارتی جیٹ طیاروں کی نگرانی

پیر 6 جنوری 2014 13:21

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) روس سے خریدا ہوا طیارہ بردار بحری بیڑہ آئی این ایس وکرمادتا بھارتی سمندری حدود میں پہنچ گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وکرما دتا بحیرہ عرب میں بھارتی سمندری حدود میں پہنچا تو بھارتی جیٹ طیاروں نے نگرانی شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈھائی ارب ڈالرز کی لاگت سے روس سے خریدا گیا یہ جدید بحری بیڑہ ایک ہفتے میں بھارت کے مغربی ساحلی بیس کروار پہنچے گا۔

جہاں بحری بیڑے میں جدید ریڈار، سینسرز اور دیگر آلات نصب کئے جائیں گے۔ معراج طیاروں کی فلیٹ بھی بحری بیڑے پر لینڈنگ کرے گی۔ بیس منزلہ عمارت جتنا طویل یہ بحری بیڑہ 284 میٹر طویل اور ساٹھ میٹر اونچا ہے۔ چالیس ہزار ٹن وزنی بحری بیڑے کی شمولیت سے بھارتی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :