نیویارک میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی،ایک شخص ہلاک ،دوسرا زخمی

پیر 6 جنوری 2014 13:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) امریکی شہرنیویارک میں کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ نیویارک کی ایک عمارت کی بیسویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں اوپر کی دو منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے دوافرادجھلس کرشدیدزخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ بجھانے کے دوران چار فائرفائٹر بھی معمولی زخمی ہوئے تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :