فلوجہ پر عراقی فوج کی گولہ باری ، مقامی آبادی نے نقل مکانی شروع کر دی ،فلوجہ میں خوراک اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ،مقامی شہریوں کی گفتگو

پیر 6 جنوری 2014 13:19

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) عراق کے مغربی صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں عراقی فوج کی گولہ باری اور فضائی حملوں کی وجہ سے مقامی آبادی نے قریبی دیہات اور شہروں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹریٹیجک اہمیت کا شہر فلوجہ پر حکومت کے کنٹرول باقی نہیں رہا اور شہر کا کنٹرول القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجووٴں نے سنبھال لیا الانبار کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رشید الفلیح نے میڈیا سے بات چشت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دو اہم شہروں فلوجہ اور رمادی سے ان جنگجووٴں کو نکالنے میں کچھ دن لگیں گے۔

فلوجہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ شہر کے مشرقی، مغربی اور شمالی علاقوں کے پانچ اہم حصوں پر عراقی فوج کا توپخانہ اور جنگی طیارے بلاامتیاز گولہ باری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ان علاقوں سے جان کو لاحق خطرے کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ فلوجہ میں خوراک اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ادھر عراقی ٹی وی چینل پر عراقی وزیر اعظم نور ی المالکی نے ایک بیان میں کہا ’ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم تمام دہشت گردوں کا خاتمہ نہ کردیں اور انبار کی عوام کو بچا نہ لیں۔واقعے کے بعد وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور فوج کو دوبارہ انبار بھیجنے حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :