آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کا ایشز میں انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کرنے پر خوشی کا اظہار

پیر 6 جنوری 2014 13:17

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ایشز میں انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمارے لیے جنوبی افریقا کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانا بڑا چیلنج ہے۔ایک انٹرویو میں مائیکل کلارک نے کہاکہ پروٹیز نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہیں، ان کا بولنگ دنیا میں سب سے اچھا ہے، انہیں بہترین بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہیں، بلاشبہ ان کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف عرب امارات میں کھیلنا بھی مشکل ہوگا کیونکہ یہ ٹیم ان دنوں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ آئندہ دو سیریز ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمارے صحیح مقام کا پتہ دیں گی۔ بیرون ملک کھیلنا اور کامیابی حاصل کرنا چیلنج ہوگا تاہم معلوم ہونا چاہیے کہ کینگروز بولنگ اٹیک بہت جاندار ہے۔ مچل جانسن نے حالیہ ایشز میں جس قسم کی بولنگ کی اس سے بلاشبہ انہیں عظیم بولرز کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12فروری سے سنچورین میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :