پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
تازہ ترین : 1

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا ہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتررہی، کھلاڑیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، امید ہے انڈر19ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہا کہ ٹیم نے لگاتار 18میچز جیتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہاکہ بھارت سے پہلا میچ جیتے،بدقسمتی سے فائنل میں ہارگئے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی، صرف ایک میچ میں ہی شکست ہوئی۔ایشیا کپ میں آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،نیپال،افغانستان،یو اے ای، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 13:16:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں