نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ8جنوری کو کھیلا جائیگا

پیر 6 جنوری 2014 13:15

ہیملٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری بدھ کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچز کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے پہلا میچ 2 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا مگر اگلے میچز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 159 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ نیلسن میں چوتھا ون ڈے میچ 58 رنز سے جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی-

متعلقہ عنوان :