پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ8جنوری کودبئی میں کھیلا جائیگا،پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 10 میں کامیابی حاصل کی ، 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ،رپورٹ

پیر 6 جنوری 2014 13:15

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرامیچ بدھ کودبئی میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 8 سے 12 جنوری تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک شارجہ میں کھیلا جائے گا پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، عدنان اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، خرم منظور، محمد حفیظ، محمد طلحہ، راحت علی، سعید اجمل، شان مسعود، عمر گل اور یونس خان شامل ہیں۔

سری لنکا کی کپتانی کے فرائض اینجلو میتھیوز انجام دیں گے جبکہ اسے کمار سنگا کارا، مہیلا جائے وردنے، رنگنا ہیراتھ، دنیشن چندیمل اور نوان کلاسیکرا کی خدمات حاصل ہوں گی۔

(جاری ہے)

1982 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 43 ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 16 اور سری لنکا نے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 3-2 سے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نیزخمی عدنان اکمل کی جگہ ٹیم کو جوائن کرلیاجبکہ سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان کولا سیکرا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں تاہم سری لنکا نے ان کا کوئی متبادل فاسٹ بولر نہیں بلوایا کیوں کہ سری لنکا کے پاس پہلے ہی چار بولرز موجود ہیں۔ ادھر پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ دبئی میں وکٹ مختلف ہوگی کامیابی کیلئے پوری کوشش کریں گے۔