بنگلہ دیش میں انتخابات کے نتائج ،عوامی لیگ کامیاب

پیر 6 جنوری 2014 12:41

بنگلہ دیش میں انتخابات کے نتائج ،عوامی لیگ کامیاب

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) بنگلہ دیش میں 116 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ کے 86 امیدوار کامیاب ر ہے ہیں۔بنگلہ دیش میں 5 جنوری کے انتخابات کا اپوزیشن سمیت 21 سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ اِس باعث عوامی لیگ اور اْس کے اتحادیوں کے 153 امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے تھے۔

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ 300 اراکین پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جن 147 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوئی ،اْن میں سے 116 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 86 حلقوں میں عوامی لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں۔ الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ الیکشن کے دن 18 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل انتہائی سست رہا۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں کو جلا دیاگیا۔ تقریباً 436 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہی نہیں کی جا سکی۔الیکشن کے دن ہنگاموں میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :