بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار
تازہ ترین : 1

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)بلوچستان میں بھی سردی کی شدت برقرارہے،محکمہ موسمیات نے کل سے شمالی بلوچستان اور بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

سردی کی شدت کم کرنے کیلیے شہریوں نے ڈرائی فروٹس اور سوپ کی دکانوں کا رخ کرلیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود رہنے ،چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرار ت قلات میں منفی 11ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 11:46:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں