65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب
تازہ ترین : 1
65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

65 سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت نے65سالوں میں جنگوں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا،حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی ایراگھوان نے لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،65سال میں جنگوں کے سوا دونوں ممالک نے کچھ حاصل نہیں کیا،حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہی دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے،شہباز شریف کاکہناتھاکہ خطے میں پائیدار امن ہی ترقی کا ضامن ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 11:46:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں