منڈی بہاؤ الدین، وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،7 افراد جاں بحق

پیر 6 جنوری 2014 11:44

منڈی بہاؤ الدین، وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،7 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) منڈی بہاؤ الدین میں ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

منڈی بہاؤ الدین کے نواحی علاقے موضع لک کے قریب موضع بوسال سے لاہور جانے والی مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،تصادم کے بعد وین میں آگ لگ گئی،خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حادثہ شدید دھند اور تیز فتاری کے باعث پیش آیا۔