چین،مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 14افراد جاں بحق اور 15 زخمی
تازہ ترین : 1

چین،مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 14افراد جاں بحق اور 15 زخمی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء)چین میں مسجد میں اجتماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے 14 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا کی ایک مسجد میں مذہبی رہنما کی برسی کی تقریب میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،چینی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وقت اشاعت : 06/01/2014 - 11:44:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں