سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر (کل) پاکستان پہنچیں گے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے، افغانستان سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت کرینگے،سعود الفیصل کو دورے کی دعوت نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر دی تھی،دفترخارجہ،شہزادہ الفیصل سعودی فرمانرواکامشر ف کے حوالے سے خصوصی پیغا م نوازشریف کو پہنچائیں گے ،نجی ٹی وی

اتوار 5 جنوری 2014 23:43

ریاض/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ اہم دورے پر کل(پیر کو) اسلام آباد پہنچیں گے ،اپنے اس دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے، افغانستان سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت کریں گے، دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل کو پاکستان دورے کی دعوت میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ برس نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر دی تھی،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعود الفیصل دوروزہ دورے پر پیرکو اسلام آباد پہنچیں گے ،اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم نوازشریف صدرممنون حسین سمیت دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے،بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے، افغانستان سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت کریں گے، ادھر دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ سعود الفیصل کو پاکستان دورے کی دعوت میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ برس نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر دی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل کے دورے کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے حوالے سے بھی دیکھا جا رہا ہے،اورمعلوم ہوا ہے کہ شہزادہ الفیصل سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام وزیراعظم میاں نواز شریف تک پہنچائیں گے ۔