قومی اسمبلی کی 19 رکنی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت و ہائرایجوکیشن کمیشن میں 9 خواتین شامل

اتوار 5 جنوری 2014 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت و ہائرایجوکیشن کمیشن خواتین کو زیادہ نمائندگی دینے والی کمیٹی بن گئی ، 19 اراکین پر مشتمل کمیٹی میں سے 9 خواتین شامل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 20 فیصد نمائندگی رکھنے والی خواتین اراکین پارلیمنٹ کو حکومت نے قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت میں 47 فیصد نمائندگی دیتے ہوئے اراکین پر مشتمل کمیٹی میں سے 9 خواتین کو شامل کرلیا جو کہ قائمہ کمیٹی تعلیم و تربیت دیگر کمیٹیوں میں سے خواتین کو زیادہ نمائندگی دینے والی کمیٹی بن گئی ۔

کمیٹی میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ، آسیہ ناز تنولی ، فرحانہ قمر ، عامر خان ، فیلس عظیم ، مسرت رفیق مہیسر ، شاہدہ رحمانی ، نفیسہ خٹک اور ڈاکٹر نگہت شکیل خان شامل ہیں ۔