ژوب اور کوئٹہ سے 4افراد کی لا شیں بر آ مد‘ تما م افراد کو گو لیاں ما ر کر قتل کیا گیا

اتوار 5 جنوری 2014 21:24

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) ژوب اور کو ئٹہ سے 4افراد کی لا شیں بر آ مد‘ تما م افراد کو گو لیاں ما ر کر قتل کیا گیا ۔ اتوار کو مقامی انتظامیہ کے مطابق ژوب وانا روڈ پر قمر الدین کراس کے علاقے سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں جن کے پاس سے ایک پرچی بھی ملی جس پر 4 لاشیں پھینکنے کا لکھا گیا تھا تاہم ابھی تک انتظامیہ 3 افراد کی لاشوں کو برآمد کرسکی ہے ، لاشوں کو شناخت کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سٹیلائٹ ٹاؤن محمود آباد کے علاقے سے پولیس نے ایک اور شخص کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردی جسے شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ۔