ایک جماعت کا عسکری ونگ بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی کو یرغمال بنانا چاہتا ہے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ، حالیہ دہشت گردی میں کون ملوث ہے، رینجرز نے سب بتادیا ہے، دہشت گرد کراچی کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے بیان پر معافی مانگے، اگر ایم کیو ایم نے سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کی تو جنہوں نے یہ خبر نشر کی ہے انہیں معافی مانگنی چاہئے، سالگرہ کی تقریب سے خطاب
اتوار 5 جنوری 2014 20:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک جماعت کا عسکری ونگ بلدیاتی انتخابات سے پہلے کراچی کو یرغمال بنانا چاہتا ہے، دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے تک ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں کون ملوث ہے، رینجرز نے سب بتادیا ہے، دہشت گرد کراچی کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر کراچی میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے بلدیاتی امیدواروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے تک ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔(جاری ہے)
دہشت گرد بنانے والی فیکٹریوں کو بھی ختم کریں گے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے بیان پر معافی مانگے۔ اگر ایم کیو ایم نے سندھ کو توڑنے کی بات نہیں کی تو جنہوں نے یہ خبر نشر کی ہے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق طالبان سے ہو، سیاسی جماعت یا کسی اور گروپ سے وہ ملک وقوم کا دشمن ہے۔ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی، سینٹرز اور صوبائی وزراء کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.