کراچی،الہ دین پارک کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،فائربریگیڈ…پارک انتظامیہ نے خالی کروانے کے تنازعے پر دکانوں کو آگ لگوائی ،دکانداروں کادعویٰ
اتوار 5 جنوری 2014 17:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دکاندار کہتے ہیں کہ پارک انتظامیہ نے دکانوں کو آگ لگائی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق رات گئے گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک شاپنگ سینٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی سیچھ دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تھا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیاہے کہ پارک انتظامیہ نے خالی کروانے کے تنازعے پر دکانوں کو آگ لگوائی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں پارک انتظامیہ کی جانب سے 30دسمبر تک دکانیں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا اور دکانیں خالی نہ کرنے پردکانوں کو آگ لگوائی گئی۔آتشزدگی کی رپورٹ تاحال درج نہ ہوسکی۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.