Live Updates

پیر صاحب پگاڑا اور عمران خان کے درمیان اہم ملاقات (کل) ہو گی ،ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ مستقبل میں مل کر چلنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا‘ رہنما پی ٹی آئی ،مہنگائی ‘بیروزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف کل (سوموار)اندرون سندھ میں احتجاج بھی کیا جائیگا

اتوار 5 جنوری 2014 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) مسلم لیگ(فنکشنل ) کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان اہم ملاقات کل ( سوموار) کو کراچی میں ہو گی ۔جبکہ تحریک انصاف مہنگائی ‘بیروزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف کل (سوموار)اندرون سندھ میں احتجاج بھی کر یگی ۔

(جاری ہے)

سیاسی حلقے وفاقی حکومت کی اتحادی فنکشنل لیگ کے اور اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے مطابق یقینا یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ مستقبل میں مل کر چلنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین کے اعلان کے مطابق کل چھ جنوری کو سندھ میں مہنگائی ، بیروزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جائیگا جسکی قیادت عمران خان کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات